Posts

Showing posts from November, 2023

آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

  مارکیٹ میں آٹا دوبارہ مہنگا ہونا شروع، 20 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے زائد کا ہو گیا   لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2023ء ) آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا، مارکیٹ میں  آٹا  دوبارہ مہنگا ہونا شروع، 20 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے زائد کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد تھیلے کی قیمت 2650 سے بڑھا کر 2750 کر دی گئی۔ فلار ملز مالکان کا کہنا ہے کہ  پنجاب  حکومت نے ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا نہیں  کیا، مارکیٹ میں گندم 4300 سے بڑھ کر 4700 روپے من ہوگئی۔   فلار ملز مالکان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 3500 سے 3900 روپے من کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی۔ دوسری جانب  مہنگائی  کی شرح میں بھی دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں تین ہفتے مسلسل کمی کے بعد پھر سے  مہنگائی  کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ Ahmed  وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر  مہنگائی  کی شرح بھی29.88 فیصد ہوگئی ہے۔   ملک میں  مہنگا

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ساکھ کو نقصان، غیراخلاقی ویڈیو وائرل

  ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ڈیپ فیک ویڈیو  سوشل میڈیا  پر وائرل ہوگئی ۔بھارتی  میڈیا کے مطابق  سوشل میڈیا  پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے  فلم  پشپا کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا ہے۔   رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو جیسے ہی  سوشل میڈیا  پر منظر عام پر آئی تو ان کے مداح مایوس ہوگئے اور اداکارہ کی ویڈیو پر اٴْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم، رشمیکا مندانا کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی  سوشل میڈیا  صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک  بھارتی  نڑاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا  پر کافی مقبول ہیں۔

ن لیگ کا پی ٹی آئی کو بھی انتخابی عمل اور سیاسی بات چیت میں شامل رکھنے کا فیصلہ

  مسلم لیگ ن نے الیکشن رولز طے کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا   لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر 2023ء )  ن لیگ  نے  تحریک انصاف  کو بھی انتخابی عمل اور سیاسی بات چیت میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  مسلم لیگ ن  نے  الیکشن  رولز طے کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی تجویز پر  نواز شریف  کا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا۔   نواز شریف  نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے  مسلم لیگ ن  کے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے۔  نواز شریف  نے سینیٹر  اسحاق ڈار  کو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کی زمہ داری سونپی اور ایک کمیٹی قائم کردی۔  نواز شریف  کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کے دیگر اراکین میں  رانا ثنا اللہ،  خواجہ سعد رفیق،  ایاز صادق  اور دیگر رہنما شامل ہیں۔   کے علاوہ مسلم لیگ ق،  ایم کیو ایم  اور استحکام  پاکستان  پارٹی،  سندھ  و  بلوچستان  کی قوم پرست جماعتوں،  خیبرپختونخوا  کی عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی را

ھارت کو ورلڈ کپ 2023ء کی میزبانی سے اربوں ڈالرز آمدنی کا ملنے کا امکان

  ٹورنامنٹ سے بھارت کو پاکستانی کرنسی میں 66 ہزار کروڑ روپے ( 2.6 بلین ڈالرز) سے زائد کی آمدنی متوقع ، 2019ء میں انگلینڈ میں ہونیوالے ورلڈ کپ سے برطانوی معیشت کو 350 ملین ڈالرز کی آمدن ہوئی تھی : تحقیق   نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2023ء )  بھارت  ورلڈ کپ 2023ء کا خصوصی میزبان ہے اور کافی مالی فوائد حاصل کر رہا ہے۔ اس اہم کرکٹ  ایونٹ سے ملک کو 660 ارب پاکستانی روپے سے زائد کی آمدن کا امکان ہے۔ یہ رقم جو کہ کل 2.6 بلین  ڈالر  بنتی ہے  بھارتی  کرکٹ بورڈ کے مالیاتی اثاثوں کو بڑھائے گی جو پہلے ہی  دنیا  کا امیر ترین بورڈ ہے۔ انگلینڈ میں منعقدہ 2019ء ورلڈ کپ نے برطانوی معیشت پر 350 ملین  ڈالر  کا مثبت اثر ڈالا۔   ماضی میں،  بھارت  کو  پاکستان،  سری لنکا  اور  بنگلہ دیش  کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کی میزبانی کا موقع ملا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب  بھارت  نے دس شہروں میں پھیلے ہوئے 48 میچوں پر مشتمل بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔ ان میں سے احمد آباد میں  دنیا  کا سب سے بڑا  کرکٹ  سٹیڈیم نریندر  مودی  اسٹیڈیم ہے جس میں 132,000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی حیرت انگیز  ریکارڈ  توڑ گنجائش ہ