ن لیگ کا پی ٹی آئی کو بھی انتخابی عمل اور سیاسی بات چیت میں شامل رکھنے کا فیصلہ
مسلم لیگ ن نے الیکشن رولز طے کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 نومبر 2023ء ) ن لیگ نے تحریک انصاف کو بھی انتخابی عمل اور سیاسی بات چیت میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے الیکشن رولز طے کرنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارمز پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف کا ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا۔
کے علاوہ مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور استحکام پاکستان پارٹی، سندھ و بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں، خیبرپختونخوا کی عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد لیگی قیادت نےپاکستان تحریک انصاف کی دستیاب قیادت سے بھی رابطے اور بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سمیت ہر سیاسی جماعت کو انتخابی عمل و سیاسی بات چیت میں شامل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments
Post a Comment