آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
مارکیٹ میں آٹا دوبارہ مہنگا ہونا شروع، 20 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے زائد کا ہو گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 نومبر 2023ء ) آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا، مارکیٹ میں آٹا دوبارہ مہنگا ہونا شروع، 20 کلو کا تھیلا 2700 روپے سے زائد کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملز مالکان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد تھیلے کی قیمت 2650 سے بڑھا کر 2750 کر دی گئی۔ فلار ملز مالکان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ملوں کو سرکاری گندم کا اجرا نہیں
کیا، مارکیٹ میں گندم 4300 سے بڑھ کر 4700 روپے من ہوگئی۔
فلار ملز مالکان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت 3500 سے 3900 روپے من کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کررہی۔ دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں بھی دوبارہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں تین ہفتے مسلسل کمی کے بعد پھر سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔
Ahmed
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی29.88 فیصد ہوگئی ہے۔
ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 30.22فی صد رہی ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments
Post a Comment