بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ساکھ کو نقصان، غیراخلاقی ویڈیو وائرل

 ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2023ء) تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی غیراخلاقی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہورہی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم پشپا کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا ہے۔

 

رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تو ان کے مداح مایوس ہوگئے اور اداکارہ کی ویڈیو پر اٴْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم، رشمیکا مندانا کی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نڑاد برطانوی خاتون ہیں اورسوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

ھارت کو ورلڈ کپ 2023ء کی میزبانی سے اربوں ڈالرز آمدنی کا ملنے کا امکان